20 مارچ ، 2024
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی میں ہونے والی چڑیا شماری کے نتائج کا اعلان کردیا۔
کراچی اور اس کے مضافات میں 5 فیصد علاقے پر عام گھریلو چڑیا کی تعداد 9035 رہی۔
محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق 20 مارچ کو چڑیا کے عالمی دن کی مناسبت سے 17 مارچ کو چڑیا شماری کا آغاز کیا گیا تھا۔ چڑیا شماری کی سرگرمی شہر کے 3 ہزار 780 مربع کلو میٹر کے 5 فیصد علاقے پر رہی۔
محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق چڑیا شماری کے لیے وائلڈ لائف فوٹوگرافر اور عام شہریوں کو دعوت دی گئی تھی۔
چڑیا شماری کے لیے ہونے والی کُل رجسٹریشن میں مردوں کا تناسب 81.7 فیصد اور خواتین کا تناسب 18.3 فیصد رہا۔
چڑیا شماری 60 فیصد باغات والے علاقے اور 40 فیصد عمارتوں والے علاقے میں کی گئی۔