جرائم
Time 23 مارچ ، 2024

اسلام آباد میں بھی شہریوں کو بھتے کی کالز اور دھمکیاں ملنا شروع

کالعدم ٹی ٹی پی نے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ کیا، کال کے لیے ایک نمبرافغانستان اور دوسرا ایران کا استعمال کیا گیا: ایف آئی آر/ فائل فوٹو
کالعدم ٹی ٹی پی نے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ کیا، کال کے لیے ایک نمبرافغانستان اور دوسرا ایران کا استعمال کیا گیا: ایف آئی آر/ فائل فوٹو 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شہریوں کو بھتے کی کالز اور دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔

اسلام آباد میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر بھتے کی کالز اور دھمکیاں موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ کیا، کال کے لیے ایک نمبر افغانستان اور دوسرا ایران کا استعمال کیا گیا۔

ایف آئی آر  کے مطابق ملزمان نے خاتون اور اس کی بیٹی کے گھر کی تصویریں بھیج کے خوفزدہ بھی کیا جس کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :