رمضان اسپیشل: بنانا چاٹ-Banana Chat Recipe

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اجزاء: 

کیلے چار عدد، بھنا اور پسا زیرہ آدھا چائے کا چمچہ، پسی لال مرچ 1/4چائے کا چمچہ، چاٹ مصالحہ 1/4چائے کا چمچہ، چینی چار چائے کے چمچے، لیموں کا رس چار چائے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب: 

ایک گرم توے پر آدھا چائے کا چمچہ زیرہ ڈارک براؤن فرائی کر لیں اور پھر باون دستے یا پھر بیلن کی مدد سے موٹا موٹا کوٹ لیں ۔

چار عدد کیلے چھیل کر ایک پیالے میں کاٹ لیں۔ اب اس میں آدھا چائے کا چمچہ بھنا اور پسا زیرہ ،1/4چائے کا چمچہ چاٹ مصالحہ ،چار چائے کے چمچے چینی، 1/4چائے کا چمچہ پسی لال مرچ،چار چائے کا چمچے لیموں کا رس اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں ۔

مزید خبریں :