کیا چیکو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟

چیکو میں قدرتی شوگر ہوتی ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو بڑھائے بغیر فوری توانائی فراہم کرتی ہے__فوٹو: فائل
چیکو میں قدرتی شوگر ہوتی ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو بڑھائے بغیر فوری توانائی فراہم کرتی ہے__فوٹو: فائل

چیکو کی کاشت پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کی جاتی ہے جو بےشمار فوائد کا حامل ہے۔

بھورے رنگ کا یہ پھل ذائقے میں مٹھاس رکھتا ہے جو وٹامن، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جس سے وزن میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔

فائبر کا خزانہ:

چیکو غذائی ریشے سے بھرا ہوتا ہے جس کے استعمال سے آپ کا پیٹ دن بھر بھرا محسوس ہوگا اور بار بار بھوک نہ لگنے کی وجہ سے وزن میں کمی ہوسکتی ہے تاہم ضرروت سے زیادہ چیکو کھانے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔

نظام ہاضمہ کیلئے بہترین:

 چیکو میں وٹامن، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں، چیکو کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے ساتھ ہی یہ نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔

کم کیلوریز 

چیکو میں مٹھاس ہونے کے باوجود اس پھل میں کم کیلوریز ہوتی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ یہ پھل وزن کو کم کرکے آپ کو فِٹ بناسکتا ہے۔

میٹابولزم کو بڑھائے

چیکو میں قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو بڑھائے بغیر فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔

مزید برآں چیکو میں موجود وٹامنز اور منرلز صحت مند میٹابولزم میں مدد کرتے ہیں، جس سے  آپ کے جسم کو زیادہ مؤثر طریقے سے کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے۔


مزید خبریں :