25 مارچ ، 2024
بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کی رنگ برنگی گھیردار پینٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ایک ویڈیو میں کیمرا مین کی جانب سے عامر خان کو نئی گاڑی پر مبارک باد دی گئی جس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ میری امی کی گاڑی ہے۔
عامر خان کی ویڈیو ان کی گھیردار اور رنگ برنگی پینٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی جس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لباس بھی والدہ کا ہی لگ رہا ہے۔
عامر خان اپنی بیٹی کی شادی کے فنکشن پر بھی جدید انداز کی حریم پینٹس (Harem Pants) پہنے نظر آئے تھے۔
عامر خان کو اکثر بڑی شان سے اسی قسم کے منفرد ملبوسات پہنے دیکھا گیا ہے جو اس عام تاثر کو ختم کرتا ہے کہ رنگین لباس صرف خواتین کی میراث ہے۔
عامر خان کے علاوہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ بھی اپنے اترنگے ملبوسات کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہے ہیں۔