Time 26 مارچ ، 2024
صحت و سائنس

خیبرپختونخوا میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ

علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کریں/ فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کریں/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں  لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں لیورٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ  اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے ان سینٹرز کے قیام کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کریں، اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24گھنٹےدستیابی یقینی بنائی جائے، جن اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔

مزید خبریں :