جرائم
Time 26 مارچ ، 2024

کراچی: پولیس مقابلےکے دوران ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے قریب پولیس مقابلے کے دوران مبینہ طور  پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کی شناخت نازیہ انجم کے نام سے ہوئی ہے، خاتون اپنے شوہر کی ساتھ قطر اسپتال کی پارکنگ میں موجود تھی کہ  قریب موجود دکان کے باہر 2 نوجوانوں کو  موٹرسائیکل سوار  ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔

ایسے میں قریب موجود موٹرسائیکل پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری ایکشن کیا، ڈاکوؤں نے موقع سے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جو خاتون کو لگی۔

پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے، جن افراد سے لوٹ مار کی جارہی تھی ان کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

عینی شاہد نیبل کا کہنا ہےکہ دکان پر کھڑے تھےکہ  2 بندے آئے، موبائل چھینا تو پولیس آگئی اور  دونوں بھاگنے لگے تو پولیس بھی پیچھےگئی، ملزمان نے فائرنگ کی تو پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، خاتون شوہر کے ساتھ یہاں کھڑی تھی، ملزمان کی فائرنگ سے خاتون کو گولی لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں :