دنیا
Time 27 مارچ ، 2024

برطانیہ میں بھی بجلی اور گیس کے میٹرز خراب ہونے پر بھاری بل آنے کا انکشاف

برطانوی گھروں میں نصب تقریباً 40 لاکھ اسمارٹ میٹرز خراب ہیں/ فائل فوٹو
برطانوی گھروں میں نصب تقریباً 40 لاکھ اسمارٹ میٹرز خراب ہیں/ فائل فوٹو

پاکستان میں ہی نہیں ترقی یافتہ ملک برطانیہ میں بھی بجلی اور گیس کے میٹرز خراب ہونے پر بھاری بل آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی گھروں میں نصب تقریباً 40 لاکھ اسمارٹ میٹرز خراب ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹرز کا آن لائن رابطہ منقطع ہونے پر کمپنیاں صارفین کو اوسط بل بھیجتی ہیں۔

اس کے علاوہ زائد ادائیگی والے صارفین کو میٹرز ٹھیک ہونے پر رقم واپس لینے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

مزید خبریں :