28 مارچ ، 2024
اینڈرائیڈ فونز پر نئے وائرس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
کیسپرسکی ریسرچرز کی طرف سے تین نئے خطرناک اینڈرائیڈ وائرس کی مختلف اقسام کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
Tambir ،Dwphon اور Gigabud متنوع خصوصیات کے حامل ہیں جس میں دیگر پروگراموں کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور ڈیٹا کی چوری سے لے کر دوہری تصدیق اور اسکرین ریکارڈنگ کو نظرانداز کرنے، صارف کی رازداری اور سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے تک کی خاصیت شامل ہیں۔
2023 میں کیسپرسکی سلوشنز نے میل ویئر، ایڈویئر اور رسک ویئر سے موبائل ڈیوائسز پر ہونے والے تقریباً 33 اعشاریہ8ملین حملوں کو روکا جو اس طرح کے حملوں کے پچھلے سال کے اعداد و شمار سے 50 فیصد عالمی اضافے کو نمایاں کرتا ہے۔
تمبیر ایک اسپائی ویئر ایپلی کیشن ہے جو ایک آئی پی ٹی وی ایپلی کیشن کے بھیس میں ہے۔