28 مارچ ، 2024
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رججان دیکھا جا رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 627 پوائنس اضافے کے بعد 67 ہزار عبور 177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے 67142 کی سطح پربند ہوا۔
اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔