Time 31 مارچ ، 2024
پاکستان

دریائے چناب میں شکاریوں کے کرنٹ چھوڑنے پر بڑی تعداد میں کچھوے مرگئے

ڈپٹی کمشنر نے شکار کھیلنے والوں کے خلاف 2 دن میں کارروائی کا حکم دے دیا— فوٹو:فائل
ڈپٹی کمشنر نے شکار کھیلنے والوں کے خلاف 2 دن میں کارروائی کا حکم دے دیا— فوٹو:فائل

چنیوٹ کے مقام پر دریائےچناب میں شکاریوں کے کرنٹ چھوڑنےکے باعث بڑی تعداد میں کچھوے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مچھلی پکڑنے کیلئے شکاریوں نے کرنٹ چھوڑا جس کے بعد دریا میں موجود درجنوں کچھوے بھی ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نے شکار کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ پچھلے دو دنوں میں شکار کیلئے آنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فشریز اور دیگر متعلقہ ذمہ داران کو طلب کرلیا۔

مزید خبریں :