دنیا
Time 01 اپریل ، 2024

امریکی رکن کانگریس کا غزہ پر ایٹمی حملےکا نفرت انگیز بیان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی ری پبلکن رکن کانگریس نے غزہ  پر  ایٹمی حملےکا نفرت انگیز  بیان دے دیا۔

امریکی ری پبلکن رکن کانگریس ٹم والبرگ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کو ہیروشیما اور ناگاساکی بنادینا چاہیے۔

متعصب رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ جو بائیڈن کی سوچ ہے کہ ہمیں غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے، میرا نہیں خیال ہمیں ایسا کرنا چاہیے، غزہ میں امداد  پر ایک پیسا بھی خرچ نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یہ سب جلد ختم ہونا چاہیے۔


مزید خبریں :