29 جنوری ، 2013
کوئٹہ… خسرہ کے باعث بلوچستان میں بچوں کی 32اموات ہوئیں،تاہم محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ خسرہ کی وباء پر قابو پالیاگیا ہے۔ویکسی نیکشن کے توسیعی پروگرام میں بلوچستان کے صوبائی منیجر ڈاکٹر انور کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے خسرہ کے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے جس کے تناظر میں صوبے کے بائیس اضلاع میں خسرہ سے بچاؤ کی مہم چلائی گئی،مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے انجکشن لگائے گئے،خسرہ کی وباء سے بدقسمتی سے بتیس بچوں کی اموات واقع ہوئیں،تاہم اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے ،خسرہ کی روک تھام کے حوالے سے ویکسی نیشن کی کمی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور تمام اضلاع میں یہ ویکسی نیشن مہیا کردی گئی ہے۔