کاروبار
Time 01 اپریل ، 2024

بجلی 2 روپے75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے بجلی 2  روپے75  پیسے فی یونٹ  مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور  جون میں کی جائیں گی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت  میں اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین  پر  بھی ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔


مزید خبریں :