دنیا
30 جنوری ، 2013

فرانس:انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے غیر ملکی عالموں کو ملک بدر کر نے کا فیصلہ

فرانس:انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے غیر ملکی عالموں کو ملک بدر کر نے کا فیصلہ

پیرس… فرانس نے ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے غیر ملکی مبلغین کو ملک بدر کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانس کے وزیر داخلہ مینوئل ویلز Manuel Valls نے برسلز کانفرنس کے دوران بتایا کہ فرانس نے شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت آنے والے دنوں میں متعدد غیر ملکی شدت پسند علما کو ملک بدر کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ فرانس سے ایسے تمام غیر ملکی مذہبی انتہا پسند علما کو نکال دیا جائے گا جو فرانس کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں اورسیاسی عمل میں مداخلت کرتے ہیں۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ اقدام ملک میں مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے اٹھایاجا رہا ہے۔

مزید خبریں :