Time 07 اپریل ، 2024
کاروبار

عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں کو شعبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں یا اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (ایس او ایز) کے مسلسل خسارے اور نجکاری کے  معاملے پر اداروں کو شعبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ایس او ایز پورٹ فولیو 2016 سے مسلسل خسارے کا شکار ہیں، وفاقی حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق سرکاری اداروں کوحکومتی امداد فوری محدود کرنے پر عمل کیا جائے اور سرکاری ملکیتی اداروں کے مالی اخراجات کو کم کیا جائے، اقتصادی کارکردگی کے لیے سرکاری اداروں میں حکومتی عمل دخل کم کرنا ہوگا۔

عالمی بینک نے تجویز دی ہے کہ ہائی پروفائل اداروں کی منتخب تقسیم کے ساتھ آگے بڑھیں، اداروں کے گورننس اور مالی مسائل پر توجہ دی جائے، ایس او ایز ایکٹ سے مطابقت رکھنے والی پالیسیوں کا نفاذ ضروری ہے۔

عالمی بینک کے مطابق کارپوریٹ گورننس اور مالیاتی ڈسپلن کی پالیسیاں نافذ کی جائیں، بورڈزکا مسابقتی انتخاب اور پرفارمنس ایگریمنٹس کا قیام بھی ضروری ہے، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے ان اداروں کی مانیٹرنگ بھی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :