07 اپریل ، 2024
پنجاب پولیس کو قتل کی وارداتوں میں مطلوب 2 اشتہاری دبئی سے گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم عبدالغفار نے 2022 میں ڈیرہ غازی خان میں دوشہریوں کوقتل کیا تھا۔
انہوں نے بتایاکہ ملزم فیصل نے 2019 میں منڈی بہاؤالدین میں ایک شہری کوقتل کیا تھا اورفرار ہوگیا تھا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس دونوں ملزمان کو لےکر آج شام دبئی سے لاہورپہنچے گی۔
ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ملک سے گرفتار ملزمان کی تعداد 28 ہوگئی۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ یقینی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو پابند سلاسل کیا جائے۔