کھیل
Time 08 اپریل ، 2024

اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

ظہر محمود وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے اور اس کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا تاکہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو سکیں: ذرائع__فوٹو: پی سی بی/فائل
ظہر محمود وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے اور اس کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا تاکہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو سکیں: ذرائع__فوٹو: پی سی بی/فائل

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس کے لیے اشتہار بھی دے رکھا ہے لیکن اس دوران پی سی بی کے کوچز کے لیے معاملات طے پا چکے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے اسسٹنٹ کوچ کے لیے دو روز قبل اشتہار دیا گیا تھا، درخواستیں جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 20 اپریل ہے جبکہ ہیڈ کوچز کے لیے درخواستیں 15 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر محمود وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے تاہم اس کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا تاکہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو سکیں۔

اسی طرح ہیڈ کوچز کا اعلان بھی 15 اپریل کے بعد متوقع ہے، وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔

اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، وہ پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے اس وقت بولنگ کوچ ہیں۔

اظہر محمود کو کوچنگ کا تجربہ ہے اور وہ اسسٹنٹ کوچ کے مطلوبہ معیار  پر  پورا اترتے ہیں۔

مزید خبریں :