دنیا
26 فروری ، 2012

قرآن پاک کی بیحرمتی، مظاہروں کے دوران ہلاکتیں 30 ہوگئیں

قرآن پاک کی بیحرمتی، مظاہروں کے دوران ہلاکتیں 30 ہوگئیں

کابل … افغانستان میں نیٹو فورسز کے ہاتھوں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے،مظاہروں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ افغانستان کے صوبے قندوز اور سمنگان میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف اور امریکا مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق قندوز میں مظاہروں نے صوبائی دارالحکومت کی جانب ریلی نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس نے روک لیا، اس دوران ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے جبکہ قصبہ امام صاحب میں مظاہرین نے امریکی اسپیشل فورسز کے اڈے پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 7 امریکی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغانستان میں گزشتہ 6 روز سے جاری مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی ہے۔ دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی نے ٹی وی خطاب کے دوران لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی اور واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید خبریں :