09 اپریل ، 2024
خیبر: ایف سی اور کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کسٹم ذرائع کےمطابق ایف سی اور کسٹم انٹیلی جنس نے راج گل میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی کی جس دوران ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 6 کلوگرام آئس اور 130 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان مزدوروں کا روپ دھار کر منشیات اسمگل کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 195 ملین روپے ہے جب کہ مزید تفتیش کے لیے منشیات کو ملزمان سمیت کسٹم ہاؤس پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔