Time 11 اپریل ، 2024
جرائم

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی، بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

گرفتار ملزم نے 4 بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا: ترجمان سندھ رینجرز۔ فوٹو فائل
گرفتار ملزم نے 4 بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا: ترجمان سندھ رینجرز۔ فوٹو فائل

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی قصبہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم محمد عمر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ترجمان رینجرز کا بتانا ہے کہ ملزم قصبہ کالونی سے 4 سال کی بچی کو بہلا پِھسلا کر ساتھ لے جا رہا تھا، اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم نے 4 بچوں کو اغوا کرکے ناظم آباد میں عمران نامی شخص کو فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :