12 اپریل ، 2024
کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر افغان قونصلیٹ اپنا بنگلہ خالی کرانے میں ناکام ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہےکہ رہائشیوں نے بنگلہ خالی کرنے سے انکار کردیا ہے، افغان قونصلیٹ نے دوسرے صوبے سے آئے طلبا کو یہاں ٹھہرایا تھا۔
پولیس کے مطابق افغان قونصل جنرل عملے کے ساتھ گزشتہ روز بنگلے پر پہنچے تھے تو طلبا نے ویڈیو بنا کر وائرل کی اور معاملے کو غلط رنگ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین سے تفصیلات حاصل کی ہیں اور معاملہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، افغان قونصلیٹ قانونی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو ضرور کی جائےگی۔