حب: گاڑی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل

حب میں گاڑی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور  2 افراد  زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی الٹنے کا واقعہ دریجی کے علاقے لینڈانی میں پیش آیا۔

گاڑی الٹنے کا واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :