پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم ہیلی میتھیوز کی قیادت میں جناح ٹرمینل کراچی پہنچی جہاں مہمان ٹیم کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ 

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم میں 8 آفیشلز بھی شامل ہیں ۔ جنہیں سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔مہمان ٹیم آج آرام کرے گی کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

 پاکستان ویمنز ٹیم گزشتہ رات کراچی پہنچ گئی تھی ان کی آج سہہ پہر پریکٹس شیڈولڈ تھی جو بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

 پہلا ون ڈے 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ویمنز سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :