دنیا
Time 15 اپریل ، 2024

صومالی قزاقوں نے 50 لاکھ ڈالر تاوان ملنے کے بعد بنگلادیشی کارگو جہاز چھوڑ دیا

تاوان کی مطلوبہ رقم تین بوریوں میں ہوائی جہاز سے کارگو جہاز پرگرائی گئی جس کے بعد قزاقوں نے جہاز کو آزاد کردیا/ فائل فوٹو
تاوان کی مطلوبہ رقم تین بوریوں میں ہوائی جہاز سے کارگو جہاز پرگرائی گئی جس کے بعد قزاقوں نے جہاز کو آزاد کردیا/ فائل فوٹو

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالر تاوان ملنے کے بعد بنگلادیشی پرچم والے کارگو جہاز کو چھوڑ دیا۔

 بنگلادیشی جہازکی رہائی 5 ملین ڈالر تاوان ملنے کے بعد ممکن ہوئی جس کے بعد صومالی قزاقوں نے کارگو جہاز کو عملے کے 23 افرادسمیت رہا کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاوان کی مطلوبہ رقم تین بوریوں میں ہوائی جہاز سے کارگو جہاز پرگرائی گئی جس کے بعد قزاقوں نے جہاز کو آزاد کردیا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جہاز ایم وی عبداللہ یورپی یونین کے 2بحری جہازوں کی نگرانی میں منزل کی جانب روانہ ہوگیا،صومالی قزاقوں نے دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہازپر مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ  ہائی جیک کیا جانے والا بنگلادیشی کارگو جہاز موزمبیق سے متحدہ عرب امارات کی طرف جارہا تھا۔ 

مزید خبریں :