پاکستان
Time 18 اپریل ، 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی سڑکوں کے اطراف ایک لاکھ درخت لگانے کی ہدایت

مریم نواز نے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی— فوٹو: فائل
مریم نواز نے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں کے اطراف شجر کاری کا حکم دیتے ہوئے گوجرانوالا لاہور ایکسپریس وے کے اطراف ایک لاکھ درخت لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایس ایل تھری کی جلد تکمیل کا حکم جاری کرتے ہوئے مراکز صحت کی اپ گریڈیشن ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہیں ، سیوریج کا نظام بھی ٹھیک کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف اضلاع کے ارکانِ اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :