پاکستان
Time 18 اپریل ، 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا جس سے صدرمملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔

مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان، چاروں صوبوں کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ کو شرکت کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :