پاکستان
Time 18 اپریل ، 2024

93 فیصد پاکستانی رشوت کے شدید مخالف، نیا سروے جاری

ایک فیصد کا درمیانہ مؤقف رہا جنہوں نے نہ رشوت کی حمایت کی نہ ہی کھل کر مخالفت کی/ فائل فوٹو
 ایک فیصد کا درمیانہ مؤقف رہا جنہوں نے نہ رشوت کی حمایت کی نہ ہی کھل کر مخالفت کی/ فائل فوٹو

پاکستان کے93 فیصد افراد نے رشوت کی شدید مخالفت کردی۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 93 فیصد لوگوں نے رشوت لینے اور دینے کو معاشرے میں بگاڑ کی اہم وجہ قرار دے دیا۔

5 فیصد رشوت کی حمایت میں سامنے آگئے اور انہوں نے مختلف جواز پیش کیے اور رشوت لینے اور دینے کو درست کہا۔

 ایک فیصد کا درمیانہ مؤقف رہا جنہوں نے  نہ رشوت کی حمایت کی نہ ہی کھل کر مخالفت کی۔

مزید خبریں :