کھیل
Time 24 اپریل ، 2024

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ، خصوصی مہمان کون ہوں گے؟

پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کرتے ہوئے خاص مہمانوں کے لیے ٹکٹس مہیا کی ہیں /فوٹوفائل
پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کرتے ہوئے خاص مہمانوں کے لیے ٹکٹس مہیا کی ہیں /فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کوپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ دیکھنے کیلئے خصوصی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے، میچ کے دوران ان  بے سہارا و یتیم بچوں کی مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئی ہیں، پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کرتے ہوئے بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کیں۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔

واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ملتوی ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، اس طرح سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

مزید خبریں :