27 فروری ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے نواحی علاقے موسی کالونی کے قریب سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کے دو فٹ ٹکڑے کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا تھا، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کرلی۔ مرمت کے بعد اندرون ملک سے ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوگئی اور راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔