01 فروری ، 2013
جوہانسبرگ …جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔وینڈیررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں محمد حفیظ، ناصر جمشید، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، عمرگل، سعید اجمل، جنید خان اور راحت علی شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ گریم اسمتھ، پیٹرسین، ہاشم آملہ، جیک کیلس، ڈی ویلیئرز، ڈو پلیسس، ڈی ایلگر، فلینڈر، آر جے پیٹرسن، ڈیرل اسٹین اور مورنے مورکل۔پاکستانی بیٹسمینوں اور بولروں کے مقابلے میں جنوبی افریقی بیٹسمین اور بولر ٹیسٹ کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہیں ہر لحاظ سے گرین شرٹس پر برتری حاصل ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اب تک18 ٹیسٹ میچ ہوچکے ہیں جن میں سے8 میں جنوبی افریقا نے کامیابی حاصل کی،3 میں پاکستان فتحیاب رہا جبکہ سات میچ برابر رہے ۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہنا ہے کہ بھارت کے کامیاب دورے کے بعد ٹیم اچھی فارم میں ہے، جنوبی افریقا ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم ہے اس ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا ہمارے لئے چیلنج ہے ، تاہم ہمارے کھلاڑی جنوبی افریقہ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔