کھیل
01 فروری ، 2013

گریم اسمتھ بطور کپتان100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

گریم اسمتھ بطور کپتان100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

جوہانسبرگ… گریم اسمتھ بحیثیت کپتان 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔ جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ نے پاکستان کے خلاف کپتان کی حیثیت سے ایک سوواں ٹیسٹ کھیل کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ گریم اسمتھ نے مارچ 2002 ء میں آسٹریلیا کے خلاف کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں49.28 کی اوسط سے 8624 رنز بنا چکے ہیں جس میں 26 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ تاریخ میں کپتان کی حیثیت سے سوواں ٹیسٹ کھیلتے ہوئے میرے جذبات ناقابل بیان ہیں۔ 32سالہ گریم اسمتھ نے اسے زندگی کا قابل فخر اور یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :