Time 21 مئی ، 2024
دنیا

فلیمنگو کا جھنڈ جہاز سے ٹکرانے سے 29 پرندے ہلاک

یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیاجہاں ایک غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندوں کا جھنڈ ٹکرایا/ فوٹو بھارتی میڈیا
یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیاجہاں ایک غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندوں کا جھنڈ ٹکرایا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت: فلیمنگو کا جھنڈ جہاز سے ٹکرانے سے متعدد پرندے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں ایک غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندوں کا جھنڈ ٹکرانے سے 29 پرندے ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ گلابی رنگ کے فلیمنگو کا جھنڈ لینڈنگ کے وقت جہاز کی زد میں آگیا جس سے 36 پرندے کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف کو گھاٹ کوپر کے علاقے میں پرندوں کے مردہ ہونے کی اطلاع دی اور وہاں پہنچ کر حکام نے پرندوں کے بکھرے ہوئے اعضاء پائے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :