Time 21 مئی ، 2024
دنیا

ویڈیو: نیدرلینڈز میں دھوپ سے بچنے کیلئے مفت سن اسکرین کی مشینیں نصب

نیدرلینڈز میں حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے مفت سن اسکرین مشینیں لگا دیں۔

سورج کی تیز اور خطرناک الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچنے کیلئے ماہرین جِلد کی جانب سے سن اسکرین یا سن بلاک کے استعمال کی ہدایت کی جاتی ہے۔

سورج کی یہ شعاعیں اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ بعض لوگوں میں جِلدی کینسر کی وجہ بھی بنتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز میں جِلدی سرطان کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے گزشتہ سال عوام کیلئے مفت سن اسکرین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اب عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز حکومت نے ملک بھر میں اسکولوں، یونیورسٹیوں اور پارکوں سمیت تمام عوامی مقامات پر سن اسکرین کی مشینیں نصب کردی ہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام اپنی جِلد کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں عوام کو اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :