01 فروری ، 2013
کٹک…آئی سی سی وومنز کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اوراسے آسٹریلیاکے ہاتھوں 98رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، آسٹریلیا نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ، جواب میں پاکستان ٹیم31 اوورز میں صرف74رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بسمہ معروف 39 اور ناہیدہ خان10 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکی۔ بارہ بتی اسٹیڈیم کٹک میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.1 اوورز میں 175 رنز بنائے ۔ ہینز 40، کوئٹے36 اور استھالیکر32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی طرف سے سعدیہ یوسف نے 3 ، اسماویہ اقبال نے 2 جبکہ سمعیہ صدیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب گرین شرٹس77رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گزشتہ روزکھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے ویسٹ کے خلاف 105 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔