01 فروری ، 2013
ممبئی … آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا، فیصلہ میچ کی آخری گیند پر ہوا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 238رنز بنائے، جینی گن 52 اور ہیتھر نائٹ 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، سری لنکا کی جانب سے ایشانی کوشلیا، چمانی سیریویراتنا اور ششی کالا سری وردنے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے 239 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، چماری اتاپتو نے 62 ، ایشالی کوشلیا نے شاندار 56 رنز بنائے۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 151 رنز سے شکست دے دی ۔