دنیا
02 فروری ، 2013

نئی دہلی: طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کیخلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش

نئی دہلی: طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کیخلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش

نئی دہلی … نئی دہلی میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان کی چارج شیٹ پولیس نے عدالت میں پیش کردی۔ نئی دہلی کی فاسٹ ٹریک عدالت میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے 5 ملزمان کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی جس میں قتل سمیت 13 سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عدالت میں ملزمان کو ان پر عائد الزمات پڑھ کرسنائے گئے۔ وکیل صفائی کے مطابق ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 5 فروری کو ہوگی جس میں گواہ پیش ہوں گے اوربیانات بھی لئے جائیں گے۔

مزید خبریں :