Time 13 مئی ، 2024
کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین سے ملاقات

چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ تحفے میں پیش کی—فوٹو: اسکرین گریب
چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ تحفے میں پیش کی—فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وویمن کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ تحفے میں پیش کی۔

برائن میک نیس کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے سال اگست۔ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورۂ آئرلینڈ کے لیے بہترین انتظامات پر برائن میک نیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :