03 فروری ، 2013
اسلام آباد…پاکستان، برطانیہ اور افغانستان کے درمیان دو روزہ مذاکرات آج شروع ہوں گے، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آج بکنگھم شائرمیں صدرآصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان سے نمٹنے کی حکمت عملی اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ برطانوی وزیراعظم مہمان صدور کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔ پیر کو تینوں رہنما اپنے اپنے وفود کے ہمراہ مذاکرات کریں گے۔ پاکستانی وفد میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی شامل ہوں گی۔