03 فروری ، 2013
کٹک…آئی سی سی وومنز کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بارہ بتی اسٹیڈیم کٹک میں کھیلے جارہے اس میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس میچ میں پاکستان ٹیم آغاز مایوس کن رہا اور صفر 11 کے مجموعی اسکورپر جویریا خان 8 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئیں، ایک موقع پر صرف 57 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ اسماویہ اقبال 22 ، بسمہ معروف 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کینڈی نے 4 جبکہ ڈولان اور براؤنے نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف 91 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔