03 فروری ، 2013
بیجنگ…چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں ایک ہزار ٹن وزنی بحری جہاز نے نگرانی کا کام شروع کردیا،مشرقی صوبے فوجیان میں قانون نافذ کرنے اور سمندری نگرانی کے لیے سرویلنس جہاز 8002لانچ کیا گیاہے ، جس کا وزن ایک ہزار ٹن ہے ، میرین سرویلنس 8002 کی رفتار 20 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہے ، جو مسلسل 30 دن تک 5 ہزار ناٹیکل میل سے زائد سفر کرسکتا ہے۔ جہاز میں دو چھوٹی کشتیاں ، دو واٹر کینن بھی شامل ہیں ، واٹر کینن 100 میٹر سے زائد فاصلے پر مار کرسکتا ہے ،اس کے علاوہ 36 دیگر سمندری نگرانی کے جہاز کام کررہے ہیں ۔