کھیل
03 فروری ، 2013

جوہانسبرگ ٹیسٹ:جنوبی افریقا نے 275 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی

جوہانسبرگ ٹیسٹ:جنوبی افریقا نے 275 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی

جوہانسبرگ…پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کیخلاف جنوبی افریقا نے 275 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پراننگز ڈکلیئرکردی، اس طرح پروٹیز نے مجموعی طور پر 479 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ نیو وانڈیررزاسٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے 207 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، آملہ اور ڈی ویلیئرز نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ گنوائے اسکور 279 رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 15 ویں سنچری مکمل کی جس کے فوری بعد کپتان گریم اسمتھ نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، ہاشم آملہ 74 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 480 رنز ہدف ملا ہے۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں صرف 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جو ٹیسٹ کرکٹ کی کسی بھی اننگز میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔

مزید خبریں :