03 فروری ، 2013
نئی دہلی … بھارت میں 110 سالہ خاتون کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔ بھارت میں 110 سال کی خاتون کی سالگرہ منانے پوتا پوتی اور پڑ پوتے پوتیوں کی فوج پہنچ گئی، جنوبی بھارت کے پہاڑی علاقے نیل گری میں منائی گئی ایک انوکھی سالگرہ، 110 سالہ خاتون Rujam کی سالگرہ پر 200 پوتے، پوتیاں اور پڑ پوتے، پڑ پوتیاں بھی ہلہ گلہ کرنے آدھمکے۔ کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی، جس کے بعد تحائف بھی پیش کئے گئے اور پھر ڈانس پارٹی نے سالگرہ کا مزہ دوبالا کردیا۔