03 فروری ، 2013
کراچی … سابق جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز نے پاکستان سوپر لیگ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی ۔ ایک جانب جہاں ساوٴتھ افریقا کرکٹ بورڈ اپنے پلیئرز کو پاکستان بھیجنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتا وہیں دوسری جانب 38 سالہ ہرشل گبز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار وہ آئی پی ایل میں نہیں ہوں گے، تاہم پاکستان سوپر لیگ کے منتظر ہیں، کافی عرصہ سے پاکستان نہیں گئے، اب جارہے ہیں !!۔ ہرشل گبز کا یہ پیغام ٹوئٹر پر ان کے ایک لاکھ سے زائد مداحوں تک پہنچا ہے، جو یقینی طور پر پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے فل مسٹرڈ اور اجمل شہزاد بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔