Time 25 مئی ، 2024
دنیا

روس اور بھارت کے درمیان جوہری تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت

روس اور بھارت کے درمیان جوہری تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت
فوٹو: فائل

روس اور بھارت کے درمیان جوہری تعاون کو بجلی کی پیداوار سے آگے بڑھانے، ٹیکنالوجی اور نئے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے جوہری ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان روس کے تومسک ریجن میں گزشتہ روز جامع بات چیت ہوئی۔

روسی جوہری ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ پرامن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے استعمال کے میدان میں بھارت کے ساتھ تعاون کو سنجیدگی سے توسیع دینے کیلئے تیار ہیں۔

بھارت میں روسی ڈیزائن کردہ نیوکلیئر پاور یونٹس کی تعمیر کے منصوبوں پربھی بات چیت میں روشنی ڈالی گئی۔

دونوں ممالک تیسرے ممالک کے منصوبوں پر بھی تعاون کر رہے ہیں، جس میں خاص طور پر بنگلادیش میں روپ پور نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر شامل ہے۔

مزید خبریں :