Time 25 مئی ، 2024
جرائم

ٹانک میں فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کا کارکن جاں بحق

ٹانک میں فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کا کارکن جاں بحق
مولانا احسان اللہ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے: سابق ضلعی سیکرٹری/ فائل فوٹو

ٹانک میں فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے شاہ عالم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ رات گئے پیش آیا جس میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مولانا احسان اللہ کے نام سے ہوئی۔

سابق ضلعی جنرل سیکرٹری شمس الزمان شمس نے بتایا کہ مولانا احسان اللہ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔

مزید خبریں :