انٹرٹینمنٹ
04 فروری ، 2013

نارتھ امریکن باکس آفس پر ”وارم باڈیز “چھاگئی، دو کروڑ ڈالر کمالئے

نارتھ امریکن باکس آفس پر ”وارم باڈیز “چھاگئی، دو کروڑ ڈالر کمالئے

نیویارک…یکم فروری کو ریلیز ہونے والی ہالی وڈ کی نئی فلم ”وارم باڈیز“ نے دوکروڑ ڈالر کماکرپہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔”ہینسل اینڈگریٹل“ دوسرے اور ”سلورلن انگز پلے بْک“ تیسرے نمبرپررہی۔ امریکی باکس آفس پرلنکن کاراج برقرارہے جومجموعی طورپرسترہ کروڑسے زائدکابزنس کرچکی ہے تاہم اس ویک اینڈپرپہلے نمبرپررہی نئی فلم وارم باڈیز جس نے تین دنوں میں دوکروڑڈالرکمائے، اس ہفتے دوسرے نمبرپررہی ہینسل اینڈگریٹل جس نے بانوے لاکھ ڈالربٹورے، مجموعی طورپریہ فلم تین کروڑپینتالیس لاکھ ڈالرکابزنس کرچکی ہے۔ سلورلن انگز پلے بْک اکیاسی لاکھ ڈالرکماکرتیسرے نمبرپررہی، مجموعی طورپریہ فلم آٹھ کروڑڈالرسے زائدسمیٹ چکی ہے۔

مزید خبریں :