جرائم

اسلام آباد: ٹریل فائیو سے طالب علم لاپتا، ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع

اسلام آباد: ٹریل فائیو سے طالب علم لاپتا، ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں ٹریل فائیو سے طالب علم لاپتا ہوگیا، پولیس نے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرکے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد کے مطابق تھانا سیکرٹریٹ کے علاقے مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو سے دوستوں کے ساتھ ہائکنگ کیلئے جانے والا طالب علم مبینہ طور پر اغوا ہوگیا ہے،  جس پر اغوا کا مقدمہ درج کر کے طالب علم کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مارگلہ ہلز پر ٹریل 5 اور ملحقہ  علاقوں میں جاری سرچ آپریشن میں کوئیک ریسپانس ٹیم، مارگلہ فٹ پیٹرول اور ڈرون کیمروں کی مدد لی جارہی ہے، نوجوان کی آمدورفت کے حوالے سے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق طالب علم محمد طٰحہٰ دوستوں کے ساتھ ہائکنگ کیلئے ٹریل 5 پر گیا تھا، لیکن پھر وہ دوستوں سے بچھڑ گیا، طٰحہٰ کے دوستوں نے گھر فون کر کے پوچھا کہ طٰحہٰ گھر آیا یا نہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف افراد سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے جبکہ معاملے کی دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :