29 مئی ، 2024
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر درخواست بریت پر سماعت آج ہوگی۔
نوازشریف کی درخواست بریت پر احتساب عدالت میں سماعت منگل کو مقرر تھی لیکن سرکاری چھٹی ہونے کے باعث ان کی درخواست بریت پرسماعت نہ ہوسکی تھی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح درخواست بریت پر آج دلائل دیں گے۔
سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا کریں گے۔