Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان
اسکریب گریب

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے میں سرمایہ کاری کےلیے ’سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ‘ کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کی بحالی پر زور  دیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت لوئر گریڈ اسٹاف کو سستے داموں پلاٹ دے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل مل کی خالی اراضی پر چین کی مدد سے ایکسپورٹ پروسیسنگ  زون قائم کریں گے، یہ زون صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر بنائیں گی جہاں سے آنے والی کمائی سے اسٹیل مل کو کھڑا کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے کراچی میں مزید 50 الیکٹرک بسیں چلانےکے معاہدے سمیت کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس لینے کی بھی منظوری دی جبکہ سڑکوں پر ملبہ ڈالنے والے بلڈرز کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :